آج کل سوشل میڈیا پر فٹنس کے نام پر ایک بات بہت عام کر دی گئی ہے
میں ایک Internationally certified fitness instructor ہونے کے ناطے سمجھتی ہوں کہ یہ مشورہ ہرگز اتنا سادہ نہیں جتنا دکھایا جاتا ہے، بلکہ بعض اوقات یہ نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے!
ہر جسم ایک جیسا نہیں ہوتا۔
🚨ہر خاتون کی عمر، جسمانی ساخت، طاقت، طبی کیفیت، سابقہ چوٹیں، حمل یا سی سیکشن کی ہسٹری، جوڑوں کی صحت اور فٹنس لیول مختلف ہوتا ہے۔
جو ورزش ایک 15-20 سالہ لڑکی کے لیے مناسب ہو سکتی ہے، ضروری نہیں کہ وہی ورزش 40، 50 یا 60 سال کی خاتون کے لیے بھی محفوظ ہو، اصل میں تو ہم یہ بات مانتے ہی نہیں ہیں کہ بڑی عمر میں بھی ورزش کرسکتے ہیں…
تو کسی کو صرف یہ کہہ دینا کہ “ڈمبلز اٹھائیں اور یوٹیوب سے کوئی بھی ورزش دیکھ کر شروع ہو جائیں” دراصل ایک بہت بڑی غلط فہمی کو فروغ دینا ہے۔
غلط technique / posture، نامناسب ورزش یا اپنی استطاعت سے بڑھ کر ٹریننگ کرنے سے کمر، گھٹنوں، کندھوں اور دیگر جوڑوں کی چوٹیں لگ سکتی ہیں، جن سے بچنا بہت ضروری ہے🙌🏽
اسی ضرورت کو سامنے رکھتے ہوئے میں نے Sisters Callisthenics Pakistan کا پروگرام اس انداز سے design کیا گیا ہے کہ تقریباً 60 سال تک کی خواتین بھی، اگر طبی طور پر ورزش کے قابل ہوں، محفوظ طریقے سے اپنی فٹنس کا سفر شروع کر سکیں۔
ہمارا پروگرام Level-wise ترتیب دیا گیا ہے۔ ہر بہن پہلے اپنی موجودہ جسمانی حالت، طاقت اور اہداف کے مطابق مجھ سے مشورہ کرتی ہے، پھر اسی کے مطابق اسے مناسب لیول میں شامل کیا جاتا ہے۔ اس طرح ہر طالبہ اپنی صلاحیت کے مطابق، محفوظ اور مرحلہ وار ترقی کرتی ہے🙌🏽
یہ پروگرام انتہائی مناسب فیس کے ساتھ صرف 1500 روپے سے شروع ہوتا ہے، اور ہمارا نیا سیشن 20 جلائ سے شروع ہوگا۔
اگر آپ فٹنس کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرتے ہیں، یا آپ کی بات کو لوگ اہمیت دیتے ہیں، تو یہ آپ کی ذمہ داری بھی ہے کہ انہیں محفوظ، ذمہ دارانہ اور درست رہنمائی فراہم کریں۔
صرف ایک عمومی مشورہ دے دینا کافی نہیں، کیونکہ ایک غلط مشورہ کسی کی صحت و زندگی کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
فٹنس کا مقصد لوگوں کو مضبوط اور صحت مند بنانا ہے، نہ کہ انہیں ایسی مشکلات میں ڈال دینا جن سے بچا جا سکتا تھا!